کچھی کم جھل مگسی این اے 267میں پولنگ صبح 8بجے سے شروع ،حلقے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات،پولنگ کا سلسلہ شام 5بجے تک جاری رہے گا

جمعرات 28 اپریل 2016 15:25

جھل مگسی۔28اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 اپریل۔2016ء) کچھی کم جھل مگسی این اے 267میں پولنگ کا سلسلہ شروع ،حلقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے،تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کچھی کم جھل مگسی این اے 267میں پولنگ کا سلسلہ صبح 8بجے سے شام 5بجے بدستور جاری رہے گا۔اس موقع پر کچھی کم جھل مگسی این اے 267میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ کوئی ناخوشگوارواقع پیش نہ آئے ۔

(جاری ہے)

حلقہ این اے 267میں پاک فوج کے زیرنگرانی انتخابات جاری 165پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں مرد خواتین کے پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں،حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قراردیا جاچکا ہے ، حلقہ این اے 267میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار نوابزادہ میر خالد خان مگسی اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سردار یار محمد رند کے درمیان مقابلہ ہوگا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق مذکورہ حلقہ کی نشست خالی قرار دے دی گئی تھی جس کے لیے آج پولنگ جاری ہے ۔دریں اثناء کمشنر نصیرآباد عزیز احمد تارڑ نے حلقہ این اے 267میں مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :