جرمنی میں سمارٹ فونز کے صارفین کے لیے پیدل چلنے والے راستوں کے فرش پر ٹریفک سگنلز نصب

جمعرات 28 اپریل 2016 15:23

جرمنی میں سمارٹ فونز کے صارفین کے لیے پیدل چلنے والے راستوں کے فرش پر ..

برلن۔ 28 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 اپریل۔2016ء) جرمنی نے سمارٹ فونز کے صارفین کو حادثات سے محفوظ رکھنے کے لیے پیدل چلنے والے راستوں کے فرش پر ٹریفک سگنلز نصب کردیے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن شہر آوگسبرگ کے حکام پیدل چلنے والے سمارٹ فونز کے افراد کے بارے میں فکرمند تھے اوریہ اقدامات 15سالہ لڑکی کی ہلاکت کے بعد کیے گئے ہیں۔فرش پر لگائی لگائے سنگلز عام ٹریفک اشاروں کی طرح ہی ہیں اور اس طرح موبائل فون کے استعمال کے دوران نیچے دیکھنے والے افراد دیکھ سکیں کہ وہ سڑک عبور کرنے لیے محفوظ ہیں کہ نہیں۔شہری حکومت کے ایک ترجمان کے مطابق انتظامیہ نے سمارٹ فونز اکثریت سے استعمال کرنے والے مقامات کی نشاندہی کے بعد وہاں ٹریفک سگنلز نصف کئے گئے ہیں۔

جرمنی میں سمارٹ فونز کے صارفین کے لیے پیدل چلنے والے راستوں کے فرش پر ..

متعلقہ عنوان :