وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ،جوڈیشل کمیشن کے قیام کا خیرمقدم

جمعرات 28 اپریل 2016 15:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اپریل۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کر کے پانامہ لیکس کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کے وزیراعظم کے فیصلے کی مکمل تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم کا خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کرنا بہترین مثال ہے، ملک میں ترقیاتی منصوبے بہتری کی جانب قدم ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کووزیراعظم آفس میں وزیراعظم نواز شریف سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی، جس میں ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف کا دورہ ڈی آئی خان اوراقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کے افتتاح پر بھی بات چیت ہوئی ۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیراعظم کے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے اعلان کو سراہا اور کہا کہ وزیراعظم کا خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کرنا بہترین مثال ہے، ملک میں ترقیاتی منصوبے بہتری کی جانب قدم ہیں۔

متعلقہ عنوان :