عمران فاروق قتل اور منی لانڈرنگ کے ثبوت پولیس کے پاس موجود ہیں ‘لارڈ نذیر

جمعرات 28 اپریل 2016 14:31

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) برطانوی رکن اسمبلی لارڈ نذیر نے کہا ہے کہ عمران فاروق قتل اور منی لانڈرنگ کے ثبوت پولیس کے پاس موجود ہیں ‘ دباؤ کی وجہ سے ابھی تک چارجز نہیں لگائے جا سکے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کے خلاف عمران خان اور ذوالفقار مرزا نے بھی ثبوت فراہم کیے تھے ارو آج مصطفی کمال کی ٹیم بھی ثبوت فراہم کر رہی ہے تاہم دباؤ کی وجہ سے ابھی تک چارجز نہیں لگائے جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے پاس عمران فاروق قتل کیس اور منی لانڈرنگ کے ثبوت موجود ہیں ۔

متعلقہ عنوان :