دبئی: آگ سے نمٹنے کیلئے نئے قوانین کا اطلاق

جمعرات 28 اپریل 2016 14:25

دبئی: آگ سے نمٹنے کیلئے نئے قوانین کا اطلاق


دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28اپریل 2016ء) : ڈائیریکٹر جنرل سول ڈیفینس دبئی راشید تاہانی المتروشی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے، کہ رہائشی سیکیورٹی گارڈز کو بھی اُنچی عمارتوں میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے طریقہ کار کی تربیت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہاب ہر اپارٹمنٹ میں ایمر جنسی بٹن لگائے جائیں گے۔ جس سے کسی بھی ناگہانی صورتِ حال میں ایمرجنسی سروس سنٹر کواطلاع دی جا سکے گی۔ نئے قوانین کا اطلاق بڑی بڑی عمارتوں میں لگنے والی آگ پر بروقت قابو پانے کے لیے کیا گیاہے۔اسکے علاوہ نئے سال کے آغاز پر آگ لگنے کے خطرات کے پیش نظربھی یہ قانون بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :