Live Updates

2016ء کیلئے عازمین حج کی جانب سے جمع کروائی گئی دو لاکھ80 ہزار 617 درخواستوں کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل

جمعرات 28 اپریل 2016 14:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کو رواں سال حج2016ء کیلئے عازمین حج کی جانب سے جمع کروائی گئی دو لاکھ80 ہزار 617 درخواستوں کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کرلیا گیا وفاقی وزیر سردار یوسف (آج)جمعہ کو قرعہ اندازی کریں گے وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق وزارت کو رواں سال حج 2016ء کیلئے دو لاکھ 80 ہزار 617 مکمل ددرخواستوں کی جانچ پڑتال کے عمل کو مکمل کرلیا ‘ وزارت کو مقررہ تاریخ تک درخواستین موصول ہونے کے بعد جانچ پڑتال شروع کی گئی تھی تاہم ملک بھر سے وزارت مذہبی امور کو عازمین حج کی جانب سے دو لاکھ 80 ہزار 617 مکمل درخواستٰن موصول ہوئی تھیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق وفاقی وزری مذہبی امور سردار محمد یوسف کمپیوٹرائز سسٹم کے تحت بٹن دبا کر کامیاب عازمین حج کا اعلان کریں گے،رواں سال ایک لاکھ43 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے، کامیاب عازمین حج وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات