مٹھائی میں کلوروفینا نامی زہر شامل تھا ‘ لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے ہلاکتوں کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ

جمعرات 28 اپریل 2016 14:22

مٹھائی میں کلوروفینا نامی زہر شامل تھا ‘ لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے ..

لیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے ہلاکتوں کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ منظرعام پر آ گئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا کہ مٹھائی میں کلوروفینا نامی زہر شامل تھا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہاگیا کہ یہ زہر دیمک مارنے کیلئے استعمال ہوتا ہے اور اس کی کافی مقدار مٹھائی میں شامل تھی ‘ اس زہر کے اثرات سے بچنے کیلئے کوئی ادویہ بھی موجود نہیں واضح رہے کہ یہ انکشافات بھی سامنے آ چکے ہیں کہ مٹھائی تیار کرنے والا شخص بیک وقت کسان بھی ہے ‘ حلوائی بھی جس جگہ مٹھائی تیار کی گئی وہاں کلوروفینا زہر کی بڑی مقدار موجود تھی جس کے باعث مٹھائی میں زہر شامل ہوا۔