الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی لسٹ اپڈیٹ کر دی

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ باپ اور بیٹا دو الگ جماعتوں کے سربراہ ہوں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 اپریل 2016 14:22

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی لسٹ اپڈیٹ کر دی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 اپریل 2016ء) : الیکشن کمیشن نے اپنی سائٹ پر سیاسی جماعتوں کی لسٹ اپ ڈیٹ کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی اپ ڈیٹ کی گئی لسٹ کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ باپ اور بیٹا دو الگ سیاسی جماعتوں کے سربراہ بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق آصف زرداری پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر بن گئے جبکہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی کے پیٹرن انچیف بن گئے ہیں۔ یاد رہے کہ آصف زرداری سے قبل پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر امین فہیم تھے۔الیکشن کمیشن کی اپ ڈیٹ کی گئی لسٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد327ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :