جہانگیر ترین صبح نوٹس اور رات کی تاریکی میں شریف فیملی کی دہلیز پر بیٹھ جاتے ہیں، طلال چودھری

جمعرات 28 اپریل 2016 13:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 اپریل۔2016ء) مسلم لیگ(ن) کے راہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین قرضہ معافی کے سوالات کا جواب دینے سے اب تک قاصر ہیں ۔ جہانگیر ترین صبح نوٹس اور رات کی تاریکی میں شریف فیملی کی دہلیز پر بیٹھ جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز طلال چودھری نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ک حلال اور حرام کی بات کرنے والا شخص اپنے والدین کو عدالتوں میں رسوا کرتا رہا ہے جہانگیر ترین ذاتی مفادات کے لئے خیبرپختونخوا میں قانون کی دھجیاں بکھیرتے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اب تک قرضے سے متعلق سوالات کے جوابات دینے سے قاصر ہیں وہ صبح کو مسلم لیگ (ن ) کو نوٹس بھیجتے ہیں اور رات میں سریف فیملی کے دربار پر حاضر بھی دیتے ہیں ۔ #