ینبوع: سعودی کسٹمز نے دو مسافروں کے قبضے سے 2,800اسقاطِ حمل گولیا ں برآمد کر لیِں

جمعرات 28 اپریل 2016 13:53

ینبوع: سعودی کسٹمز نے دو مسافروں کے قبضے سے 2,800اسقاطِ حمل گولیا ں برآمد ..

ینبوع:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28اپریل 2016ء) : سعودی کسٹمز کے حکام کے مطابق انہوں نے ممنوعہ اسقاطِ حمل گولیوں کی سمگلنگ کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعودی کسٹمز انسپکٹر نے ایک تارکین وطن مسافر کو مشکو ک جانتے ہوئے، جب اس کے ساما ن کی تلاشی لی تو اس میں سے17,92ممنوعہ اسقاطِ حمل کی ادویات پائی گئیں۔کچھ ہی گھنٹوں بعد ایک اورتارکین وطن کے سامان سے 1,008 اسقاطِ حمل گولیاں ملیں۔کسٹمز پولیس نے دونوں مسافروں کو موقع پر گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :