نیب نے الیکشن کمیشن سے اراکین قومی اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کر لیں

جمعرات 28 اپریل 2016 13:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 اپریل۔2016ء) قومی احتساب بیورو (نیب ) نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے اراکین قومی اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کر لیں، ریجنل دفاترکو بھی ارکان صوبائی اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے وزیراعظم نواز شریف سمیت وفاقی وزراء اور پارلیمانی لیڈرزکے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کرلیں ہیں۔نیب حکام کے مطابق اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن آف پاکستان سے حاصل کی گئی ہیں جس کا مقصد ضرورت پڑنے پر نیب ارکان کے اثاثوں کی ظاہرکردہ تفصیلات پرانکوائری کرسکے گا۔