سی ڈی اے نے رہائشی علاقوں میں کمرشل و سرکاری سرگرمیوں با رے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی

جمعرات 28 اپریل 2016 13:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 اپریل۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت کے رہائشی علاقوں میں کمرشل و سرکاری سرگرمیوں کے معاملے پر عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے رہائشی علاقوں میں وفاقی سرکاری اداروں کے 45 دفاتر قائم ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت قانون‘ پانی و بجلی‘ فنانس کے دفاتر تاحال رہائشی علاقوں سے منتقل نہیں کئے جا سکے جبکہ انسداد منشیات‘ پٹرولیم‘ اے این ایف انوسٹی گیشن سیل کے دفاتر بھی تاحال رہائشی علاقوں میں موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ‘ وزارت کیڈ وفاقی محتسب‘ نادرا‘ سوئی گیس‘ واپڈا سمیت دیگر متعدد اداروں کے دفاتر منتقل نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :