وفاقی پولیس کی تھانہ نون کی حدود میں کارروائی ایک افغانی سمیت چار مشتبہ افراد گرفتار

جمعرات 28 اپریل 2016 13:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 اپریل۔2016ء) وفاقی پولیس کی تھانہ نون کی حدود میں کارروائی ایک افغانی سمیت چار مشتبہ افراد گرفتار ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و منشیات برآمد تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس اور پنجاب رینجرز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے تھانہ نون کی حدود سے ایک افغانی شہری سمیت چار مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان کے قبضے سے ایک بندوق آٹھ ایم ایم اور چھ راؤنڈز برآمد ہوئے ایک لاکھ 34 ہزار روپے سے زائد کی رقم اور منشیات بھی برآمد کر لی ہیں ۔ وفاقی پولیس اور پنجاب رینجرز نے تھانہ نون کی حدود میں پچاس سے زائد گھروں کی تلاشی لی

متعلقہ عنوان :