چارسدہ میں نویں‌جماعت کے طالبعلم نے کمال کر دکھایا، انٹرنیٹ پر چرچے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 اپریل 2016 13:38

چارسدہ میں نویں‌جماعت کے طالبعلم نے کمال کر دکھایا، انٹرنیٹ پر چرچے

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 اپریل 2016ء) : چارسدہ میں نویں جماعت کے طالبعلم اویس نے کمال کر دکھایا جس نے سوشل میڈیا پر اویس کی قابلیت کے چرچے کر دئے۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ کا رہائشی نویں جماعت کا طالبعلم اویس فلک چھوٹی سی عمر ہی میں ویڈیو ایڈیٹنگ اور تھری ڈی ویڈیو بنانے میں گراں قدر مہارت رکھتا ہے۔ اویس تھری ڈی ویڈییز بنانے کا بچپن ہی سے شوقین تھا اور یہی وجہ ہے کہ اویس کے شوق نے اس کو چین سے بیٹھنے نہیں دیا۔

(جاری ہے)

اویس بڑا ہو کر انجینئیر بننے کا خواہشمند ہے۔ اویس کے والد کا کہنا ہے کہ ہمیں اویس کی قابلیت پر فخر ہے، اویس نے کم عمری میں ہی کمپیوٹر کا استعمال شروع کر دیا تھا جس کے بعد اویس نے اس میں مہارت حاصل کی۔ ان کا کہنا ہے کہ اویس بڑا ہو کر ملک کا نام روشن کرے گا۔ اویس کا کہنا ہے کہ میں اپنے ملک کے لیے کچھ خاص کرنا چاہتا ہوں۔ سوشل میڈیا پر اویس کی قابلیت دیکھ کر صارفین بھی اس کم عمر کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکے۔ اویس کی قابلیت کی ایک جھلک آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :