کمپنی منیجر نے ملازمین پر گاڑی چڑھا دی،ایک ہلاک ،دوسرا شدید زخمی

جمعرات 28 اپریل 2016 13:25

کمپنی منیجر نے ملازمین پر گاڑی چڑھا دی،ایک ہلاک ،دوسرا شدید زخمی

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28اپریل 2016ء) : ملازمین کی طرف سے ا پنے مطالبات کے حق میں احتجاج کئے جانے پر ایک سعودی کمپنی کے مینجر نے گاڑی چڑھا دی ۔جس کے نتیجے میں ایک ملازم جا ن بحق اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مذکورہ منیجر کو کمپنی نے ملازمین سے مذاکرات کرنے کے لئے بیجھا تھا ، لیکن ملازمین کی طر ف سے پیچھاکرنے پرجب وہ اپنی گاڑی میں بھاگا، تو دو ملازمین اس کی گاڑی کے زد میں آ گئے۔ مقامی پولیس نے اس ساری صورتِ حال کی تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :