سیاسی مخالفین کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت جاری رکھیں گے، وزیراعظم نواز شریف

جمعرات 28 اپریل 2016 13:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اپریل۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین اپنے ذاتی مفاد کیلئے ملکی خوشحالی کے درپے ہیں،سیاسی مخالفین کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت جاری رکھیں گے، حکومت اپنے ترقیاتی پروگراموں اور اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، چاہتے ہیں کہ عوام ملکی ترقی میں اپنی پوری صلاحیتیں بروئے کار لا سکیں۔

وہ جمعرات کو مسلم لیگ (ن) کے اراکین قومی اسمبلی اظہر قیوم ناہرا اور رانا محمد حیات خان سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے، اظہر قیوم ناہرا کا تعلق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 100 سے ہے جب تک رانا محمد حیات این اے 142 سے رکن قومی اسمبلی ہیں ، قومی اسمبلی کے اراکین نے ملک میں جاری ترقیاتی کاموں پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے حلقوں میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور حلقوں کے سیاسی مسائل پر وزیراعظم کو بریفنگ دی،اراکین قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت نے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے، امن و امان کی بحالی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبے اپنی مثال آپ ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری تمام کاوشیں عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے ہیں جبکہ سیاسی مخالفین ملک کو ترقی کی راہ سے ہٹانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین اپنے ذاتی مفاد کیلئے ملکی خوشحالی کے درپے ہیں،سیاسی مخالفین کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت جاری رکھیں گے، حکومت اپنے ترقیاتی پروگراموں اور اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، چاہتے ہیں کہ عوام ملکی ترقی میں اپنی پوری صلاحیتیں بروئے کار لا سکیں۔

متعلقہ عنوان :