ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی پونجھو مل بھیل نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 اپریل 2016 13:20

ایم کیو ایم  کے رکن سندھ اسمبلی پونجھو مل بھیل نے پیپلز پارٹی میں شمولیت ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 اپریل 2016ء) : ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی پونجھو مل بھیل نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پونجھو مل بھیل نے زرداری ہاؤس میں فریال تالپور سے ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ پونجھو مل بھیل نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ بھی دے دیا۔ پونجھو مل بھیل کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم علاقائی کاموں پر توجہ دیتی ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو اقلیتوں کے حقوق کا بھی تحفظ کرتی ہے۔