اسٹیج ڈرامہ ” عشق دے کنگھرو“ فنکاروں کی عمدہ پرفارمنس کے باعث عوامی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب

جمعرات 28 اپریل 2016 13:17

اسٹیج ڈرامہ ” عشق دے کنگھرو“ فنکاروں کی عمدہ پرفارمنس کے باعث عوامی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) الحمراء ہال llمیں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ” عشق دے کنگھرو“ فنکاروں کی عمدہ پرفارمنس کے باعث عوامی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الحمراء ہال llمیں جاری اسٹیج ڈرامہ ” عشق دے کنگھرو“ میں اداکارہ ہما علی ، مایا ، عالیہ چوہدری اور نواز انجم کی شاندار پرفارمنس نے ڈرامے کو کامیاب بنا دیاہے جس کے باعث ڈرامہ دیکھنے کے لئے فیملیوں کی بڑی تعداد الحمراء آ رہی ہے اور طویل عرصے کے بعد گزشتہ روز فیملیز کی اتنی بڑی تعداد اسٹیج ڈرامہ دیکھنے کے لئے الحمراء میں آئی ۔

اس پر ڈرامے کے پروڈیوسر اکبر خان ، علی بھائی اور ڈائریکٹر جاوید راحت نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھی علامت ہے کہ فیملیز کی بڑی تعداد دوبارہ اسٹیج ڈرامہ دیکھنے کے لئے آرہی ہیں اس سے یقینا اسٹیج ڈرامے کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی ۔ویسے بھی الحمراء میں فیملیوں کے لئے ڈرامے پیش کیے جاتے ہیں اور اسی لیے اسٹیج ڈرامہ ” عشق دے کنگھرو“ اپنی مقبولیت کے باعث اول نمبر پر جا رہا ہے ۔