شوبز سے عارضی کنارہ کشی اختیار کر رکھی تھی ،اب دوبارہ سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ‘ نادیہ افگن

جمعرات 28 اپریل 2016 13:16

شوبز سے عارضی کنارہ کشی اختیار کر رکھی تھی ،اب دوبارہ سرگرمیوں کا آغاز ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) اداکارہ نادیہ افگن نے کہا ہے کہ بچپن سے میرا رحجان پائلٹ بننے کی طرف تھا مگر قسمت مجھے شوبز کی دنیامیں لے آئی ، میں نے متعدد ڈرامہ ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کیا ہے مگر سب سے اچھے ڈرامہ ڈائریکٹر سرمد کھوسٹ ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے پچھلے تین سال سے شوبز سے عارضی کنارہ کشی اختیار کر رکھی تھی مگر اب میں نے دوبارہ اپنی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے اور اپنے وزن میں بھی بہت حد تک کمی کر لی ہے ۔

موٹاپے کی وجہ سے میرا گیٹ اپ آنٹی جیسا ہو گیا تھا مگر اب میں نے مسلسل ایکسر سائز کر کے خود کو دوبارہ سمارٹ بنا لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عظمیٰ گیلانی میرا پسندیدہ اداکارہ ہیں اور ایسے لوگ نئے اداکاروں کے لئے ایک طرح سے انسٹی ٹیوٹ کا درجہ رکھتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں نادیہ افگن نے کہا کہ پاکستان میں اداکاری کے لئے کوئی اکیڈمی نہیں ، میرا ارباب اختیار سے مطالبہ ہے کہ نئے اداکاروں کے لئے فوری طور پر ایک اکیڈمی کا قیام عمل میں لائیں ۔

متعلقہ عنوان :