بلاول بھٹو زرداری کا پرسوں ضلع کوٹلی میں فقید المثال استقبال کیا جائیگا‘عوام مہم عروج پر پہنچ گئی

جمعرات 28 اپریل 2016 13:14

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے جواں سال چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا30اپریل کو ضلع کوٹلی میں فقید المثال استقبال اور تاریخ ساز جلسئہ عام میں شرکت کے لیئے پی پی پی آزادکشمیر کے میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید نے مظفرآباد ڈویژن میں بھرپور انداز سے عوام رابطہ مہم کا آغاز کر دیا انہوں نے مظفرآباد کے تمام انتخابی حلقہ جات ،پارٹی ،پی ایس ایف ،پی وائی او سمیت جملہ تنظیموں سے رابطوں کا عمل تیز تر کر دیا مظفرآباد سے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی ہدایت پر قافلوں کی صورت میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو ،دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے نظریاتی پیروکار بڑھ چڑھ کر اپنے جواں سال چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو غازیوں شہیدوں کی سرزمین کشمیر پر قدم رنجا فرمانے پر چشم ماروش دل ماشاد کے عملی مصداق کا عقیدت بھرا مظاہرہ کریں گے دریں اثناعوام رابطہ مہم کے موقع پر میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید نے کہا کہ بدنام زمانہ پانامہ سیکینڈلزاور ایف نائن پارک میں تحریک انصاف کے یوم تاسیس پر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے اور بدترین گروپ بندی کے بعد انقلابی نظریات و افکار اور گراں قدر قومی ملکی خدمات کے پیش نظر بلاول بھٹو زرداری بلا شرکت غیرے پاکستان کے متفقہ قومی لیڈر اور آئندہ وزیراعظم پاکستان ہوں گے کوٹلی سٹیڈیم میں جلسہ عام آئندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کامیابی کے لیئے عوامی ریفرنڈم ہو گا سرزمین کشمیر پر چیئرمین بلاول بھٹو کی للکار میں بیٹا ہوں کشمیر کا ،بھٹو کابے نظیر کا ،لے کہ رہیں گے پورا کشمیر ایک بار پھر بھارتی ایوانوں میں بھونچال برپا کر دے گی شہیدوں کا وارث پاکستان اور کشمیر میں بلاول بھٹو زرداری ،شوکت جاوید نے کہا کہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید ،سینئر وزیر چوہدری محمد یاسین کے درمیان کوئی اختلاف نہیں بے پرکی اڑانے والے اپنی موت آپ مر جائیں گے اس سے قبل بھی دھڑے بندی کی روزانہ افواہیں پھیلائی جاتی رہی لیکن دنیا بھر نے دیکھا کہ حکومت نے اپنی آئینی مدت مکمل کرنے میں آگ اور خون کے دریا عبور کیئے سینئر مشیر چوہدری محمد ریاض جیسے مدبر ،معاملہ فہم ،مخلص ،کارکن نواز ،ہمدرد،خدا ترس انسان کی موجودگی میں چھوٹی موٹی رنجش ہو بھی تو کبھی لاوا نہیں بن سکتی اس لیئے کہ انہیں پارٹی کو متحد رکھنے کی کمال مہارت کا گر آتا ہے وفاقی حکومت کی مداخلت اور اربوں روپے کی بندر بانٹ سیاسی عالم نزع میں حکیم کی پڑیا جیسا اثر بھی نہیں دکھا سکے گی بلی تھیلے سے باہر آ چکی ہے اب بیگانے کی شادی میں عبداللہ دیوانہ جیسی صورتحال پیدا ہو چکی ہے اس لیئے یار لوگوں کا کہنا ہے کہ دل کا جانا ٹھہر گیا صبح گیا کہ شام گیا ،شیروانیاں پہننے کی تیاریاں کرنے والے جمعے اب جنج کے ساتھ ہوں گے پیپلزپارٹی ایک سمندر ہے جو کمزور تو ہو سکتی ہے ختم اسے مارشل لا نہیں کر سکا مچھروں کے کاٹنے سے بھاگنے والے اور ان کے ہمنواکس طرح اپنا خواب پورا کریں گے 2016کے عام انتخابات میں پیپلزپا رٹی دوبارہ حکومت سازی کرے گی اور چوہدری عبدالمجید دوسری بار وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہونے کا اللہ کی مدد سے اعزاز حاصل کریں گے ریاست جموں و کشمیر کے عوام پیپلزپارٹی اور بھٹو خاندان کی ان گنت قربانیوں اور کشمیر کے لیئے سرانجام دی جانے والی خدمات کے پیش نظر سیاسی وابستگیوں سے بالائے طاق ہو کر بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کریں تاکہ کشمیر کی مہمان نوازی اور قابل فخر تہذیب قائم رہے شوکت جاوید نے کہا کہ کوٹلی کے بعد راولا کوٹ ،مظفرآباد میں بلاول بھٹو زرداری کا اسی طرح استقبال ہو گا جس طرح شہید بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کا کیا گیا تھا وادی نیلم اور وادی لیپہ کرناہ جیسی پسماندہ اور خوبصورت ترین وادیوں میں چیئرمین بلاول بھٹو کا دورہ ناگزیر بھی ہے اور شہداء کے احسانات کی تکمیل کے تسلسل کو نشان منزل تک پہنچانے کا عملی تجربہ ہو گا اس لیئے ہم اپنی قیادت اور چیئرمین بلاول بھٹو سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ نیلم اور لیپہ کے دوروں کو اپنے شیڈول میں شامل کریں کوٹلی سٹیڈیم میں جلسئہ عام سیاسی مخالفین کے لیئے عوامی مقبولیت کا فیصلہ کن راؤنڈ ہو گا وفاقی وزراء آزادکشمیر میں مداخلت کر کے نہ تو مرضی کی حکومت قائم کر سکتے ہیں نہ انہیں پری پول ریگنگ کے لیئے موقع دے سکتے ہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف آزادکشمیر میں بعض وفاقی وزراء کی طرف سے لاؤ لشکر لے کرفتح کرنے کے مذموم عزائم کا نوٹس لیں تاکہ پاکستان اور کشمیر کے نظریاتی رشتوں میں دراڑیں ڈالنے والے ناکام ہو سکیں کشمیر کونسل سے دو ارب سے زائد کے فنڈز مسلم لیگ ن کے ممبران اسمبلی میں تقسیم کرنے کے ایسے بھیانک نتائج نکلیں گے جس کا خاطر خواہ خمیازہ وفاقی حکومت کو ہی بھگتنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ ممتاز کشمیری سیاستدان امان اللہ خان کی نماز جنازہ میں صدر پاکستان ،وزیراعظم پاکستان ،وفاقی وزراء نے شرکت نہ کر کے بھارت کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کی ہے جس شخص نے اپنا جینا مرنا پاکستان اور کشمیرکے لیئے وقف کر رکھا تھا آج وہ ایڑھیا رگڑتے رگڑتے خالق حقیقی سے جا ملے ۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت ان کے لواحقین کے لئے فراخدلی سے بڑے مراعاتی پیکیج کا نہ صرف اعلان کریں بلکہ خود جا کر عملدرآمد کو یقینی بنائیں -