لاہور میں کمسن بچی نالے میں گرکر جاں بحق ہو گئی ‘اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت9 گھنٹے بعد لاش کو نکال لیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 28 اپریل 2016 13:10

لاہور میں کمسن بچی نالے میں گرکر جاں بحق ہو گئی ‘اہل محلہ نے اپنی مدد ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28اپریل۔2016ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں کمسن بچی نالے میں گرکر جاں بحق ہو گئی ، اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت9 گھنٹے بعد لاش کو نکال لیا۔

(جاری ہے)

لاہور کے علاقے بند روڈ ملک پارک میں گزشتہ روز شام 6بجے سے ڈھائی سالہ بچی نور فاطمہ لاپتہ ہو گئی اہل علاقہ نے بچی کو نالے میں گرتے دیکھا اور ریسکیو کو اطلاع دی۔

ریسکیو کی ٹیمیں تاخیر سے پہنچی اور شک کی بنا پر نالے میں گرنے والی فاطمہ کی تصدیق نہ ہونے پر واپس چلی گئیں۔ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ وہ شک کی بنا پر رات کو سرچ آپریشن نہیں کر سکتے تاہم بچی کے اہل خانہ نے اہل علاقہ کے تعاون سے میونسپل کمیٹی کی کرین منگوائی اور اپنی مدد آپ کے تحت بچی کو 9 گھنٹے بعد مردہ حالت میں نالے سے نکال لیا۔

متعلقہ عنوان :