بھارت کی خلائی تحقیق کی تنظیم نے نیوی گیشن سیٹلائٹ لانچ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 اپریل 2016 13:06

سریہاریکوٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 اپریل 2016ء) : بھارت نے سریہاریکوٹہ سے اپنا نیوی گیشن سیٹلائٹ لانچ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سریہاریکوٹہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں واقعہ خلیج بنگال کے پاس ایک جزیرہ ہے جہاں سے انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن (ISRO - Indian Space Research Organisation) نے اپنا نیوی گیشن سیٹلائٹ لانچ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی حکام اور عوام کی جانب سے بھی سیٹلائٹ کی لانچ کا خیر مقدم کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو مبارکبادیں پیش کی جا رہی ہیں۔ نیوی گیشن سیٹلائٹ عالمی کوریج سمیتخومختار جیو پوزیشنگ کی صلاحیت رکھتا ہے۔ نیوی گیشن سیٹلائٹ IRNSS-1G کو بھارتی تنظیم آئی ایس آر او نے لانچ کیا جس کی کچھ جھلکیاں آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :