ہالی وڈ اداکار میڈز میکلسین کو فرانس کا اعلی سویلین ایوارڈدیا گیا

جمعرات 28 اپریل 2016 13:02

ہالی وڈ اداکار میڈز میکلسین کو فرانس کا اعلی سویلین ایوارڈدیا گیا

پیرس ۔ 28 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 اپریل۔2016ء)فلم”کسینو ریال“اور”سٹاروارز“سے شہرت حاصل کرنے والے ہالی وڈ اداکار میڈز میکلسین کو فرانس کا اعلی ترین سویلین ایوارڈدیدیا گیا۔

(جاری ہے)

جمیز بانڈ سلسلے کی فلم”کسینو ریال“میں ولن بننے والے میڈز میکلسین کو” نائٹ آف دی آرڈر آف آرٹس اینڈ لیٹرز“ایوارڈ کوپن ہیگن میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں دیا گیا،50 سالہ ڈچ نژاد ہالی وڈ اداکار کو ان کی فنی خدمات کے سلسلے میں یہ ایوارڈ دیا گیا۔ان کو فلم”دی ہنٹ“میں بہرتین اداکاری پر کانز میلے 2013 میں بہترین اداکار کا ایوارڈ بھی حاصل ہوا تھا۔وہ آئندہ ماہ سالانہ کانز فلمی میلے کے لئے اس کی جیوری میں شامل ہیں۔