شاہ رخ خان اب ”بونے“ کا کردار ادا کریں گے

جمعرات 28 اپریل 2016 12:21

شاہ رخ خان اب ”بونے“ کا کردار ادا کریں گے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) تنو ویڈز منو، رانجھنا اور تنو ویڈز منو ریٹرن جیسی فلموں کے ہدایتکار ایک نئی کہانی لے کر بڑے پردے پر آ رہے ہیں جس میں شاہ رخ خان ایک بونے کے کردار میں نظر آئیں گے۔ رومانوی کردار ہوں یا پھر ولن شاہ رخ ہر کردار میں ڈھل جانے والے اداکار ہیں۔

(جاری ہے)

اس بات کا اعتراف ہدایتکار آنند ایل رائے نے کیا جو نئی آنے والی فلم کے بھی خالق ہیں۔ بونے کے کردار کے لئے شاہ رخ کے انتخاب پر ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا انہیں اس لیے منتخب کیا ہے کہ انسان کے معمولی پن کو شاہ رخ سے بہتر کوئی نہیں سمجھتا۔ فلم کی کہانی کے بارے میں رائے کا کہنا تھا کہ کہانی ایک تین فٹ ایک انچ شخص کے بارے میں ہے۔

متعلقہ عنوان :