میں فلموں میں ڈانس نہیں کرسکتی‘اداکارہ مہرین سید
جمعرات 28 اپریل 2016 12:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) سْپرماڈل واداکارہ مہرین سید نے کہا کہ مجھے بڑی اسکرین پرکام کرنا بے حد پسند ہے لیکن میں فلموں میں ڈانس نہیں کرسکتی۔ مجھے بہت سی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش توہوتی رہتی ہے مگران کا اسکرپٹ جاندار نہیں ہوتا جس کی وجہ سے میں کام کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتی۔اپنے ایک انٹرویو میں مہرین سید نے کہا کہ آرٹ فلموں میں کام کرنا میری اولین پسند ہے لیکن موجودہ دورایسی فلموں کا ہے جس کو دیکھ کر فلم بین انٹرٹین ہوسکیں۔
اس لیے میرا فوکس بھی ایسی ہی کمرشل فلموں کی جانب ہے مگرتاحال ایسا کرداراوراسکرپٹ نہیں ملا جس کوسائن کرنے کے لیے مجھے سوچنا نہ پڑے۔ فلموں کی اکثریت کے ایک ہی طرح کے موضوع ہیں، جن میں ایکٹنگ کرنا میرے بس کی بات نہیں۔(جاری ہے)
معمول کی فلمیں بن رہی ہیں مگرکوئی بھی ایسا پروجیکٹ بنانے کی طرف نہیں جا رہا ہے جوپبلک کوسینما گھروں تک آنے پرمجبورکردے۔
موجودہ دور میں ایسے ہی پروجیکٹ زیادہ بننے چاہیے ہیں جن کودیکھ کرلوگ ناصرف انٹرٹین ہوں بلکہ ان کودیکھ کراپنی زندگی میں سْدھار لاسکیں۔ بدقسمتی سے ہمارے ہاں لوگوں کی بڑی تعداد بہت سے مسائل کا شکارہے، کسی کونوکری نہیں مل رہی توکسی کا علاج نہیں ہورہا، کسی کوتعلیم نہیں مل رہی توکوئی بے گھرہے، مگران تمام مسائل کوہائی لائٹ کرنے کی بجائے ایسے موضوعات پرفلمیں بنائی جاتی ہیں جس سے ہوسکتا ہے کہ لوگ انٹرٹین ہوجائیں مگروہ کچھ سیکھ کرنہیں جاتے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم فلم انڈسٹری میں ایسے تخلیق کاروں کوزیادہ مواقع فراہم کریں جو مزاح کے ساتھ اپنی بات کہہ دینے کا ہنرجانتے ہوں، جب تک ہم ان موضوعات کا انتخاب نہیں کریں گے تب تک بہتری کی بات کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ آخرمیں مہرین سیدنے کہا کہ آنے والے دنوں میں بڑی اسکرین پر ایسے ہی کسی موضوع کی فلم میں اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھاتی نظر آوٴں گی اور مجھے امید ہے کہ میرے چاہنے والے میری اس کاوش کو ضرور پسند کریں گے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.