پریانکاچوپڑا کی ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلم مخالف بیان پر تنقید

جمعرات 28 اپریل 2016 12:17

پریانکاچوپڑا کی ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلم مخالف بیان پر تنقید

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) پریانکا چوپڑا نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکا میں مسلمانوں پر پابندی کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسی مخصوص گروہ کے لوگوں پر پابندی عائد نہیں کی جاسکتی۔گزشتہ روز ٹائم گالا 100 کیدوران کونٹیکو اسٹار نے کہا کہ ان کے خیال میں کسی پر پابندی عائد نہیں کی جاسکتی۔

کسی مخصوص گروہ کے لوگوں کیخلاف ایسی بات کرنا دقیانوسی سوچ ہے۔پریانکا چوپڑا کو حال ہی میں ٹائم میگزین کی 100 بااثر شخصیات میں شامل کیا گیا ہے۔ وہ یہ فہرست ثانیہ مرزا، ٹیلر سوئفٹ، باراک اوباما اور دیگر کے ساتھ شیئر کررہی ہیں۔پریانکا کا کہنا تھا کہ گھریلو دہشت گردی کے خلاف جنگ اتنی پیچیدہ ہوگئی ہے کہ اسے کوئی شکل نہیں دی جاسکتی۔

(جاری ہے)

ٹائم کے ساتھ ایک ویڈیو انٹرویو میں کونٹیکو میں اپنے کردار کے بارے میں پہلے بھی بیان دینے والی اداکارہ کا کہنا تھا کہ آخری مرتبہ آپ نے حجاب کے ساتھ کسی ایف بی آئی ایجنٹ کو کب دیکھا تھا؟ آخری مرتبہ آپ نے ایک ہندوستانی لڑکی کو کسی کمپیوٹر سائنسدان یا نرڈ کے روپ کے بجائے بولڈ اور جارحانہ کردار میں دیکھا تھا؟واضح رہے کہ مسلمانوں سے نفرت کی بنیاد پر اپنی صدارتی مہم کو آگے بڑھانے والے ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک ریلی سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ مسلمانوں میں امریکا کے خلاف نفرت پائی جاتی ہے جس کے باعث امریکا میں مزید حملے ہوسکتے ہیں، اس لیے جب تک اس نفرت کی وجوہات معلوم نہیں کرلی جاتیں اْس وقت تک امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہونی چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ملک ان لوگوں کے ہولناک حملوں کا نشانہ نہیں بن سکتا، جو صرف جہاد پر یقین رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :