کوئی دیکھے نہ دیکھے۔۔ خیبر پختونخواہ دیکھے گا

پاکستانی فلم ’مالک‘ ہمارے پاس آئی تو ضرور نمائش کی جائے گی۔ مشیر اطلاعات مشتاق غنی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 اپریل 2016 12:08

کوئی دیکھے نہ دیکھے۔۔ خیبر پختونخواہ دیکھے گا

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 اپریل 2016ء) : پاکستانی فلم ”مالک “ میں منتخب نمائندوں کی مبینہ توہین کرنے پر سنسر بورڈ نے اس فلم پر گذشتہ رات پابندی عائد کر دی تھی۔ پابندی کا فیصلہ وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے کیا گیا۔ وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فلم میں منتخب عوامی نمائندوں کی توہین کی گئی ہے جبکہ صوبائی تعصب اجاگر کرنے اور عوام کو قانون ہاتھ میں لینے کیلئے بھی اکسایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سنسر بورڈ کی جانب سے مذکورہ فلم کا سرٹیفکیٹ منسوخ کر کے تمام سینما گھروں کے مالکان کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ تاہم نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ مشتاق غنی نے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ”مالک“ میں ملک میں کرپشن کی کہانیوں کو عکسبند کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہے، فلم پر پابندی کی حمایت ان افراد نے کی ہے جو کرپٹ لوگوں کے احتساب ڈرتے ہیں۔ مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ ہم خود کرپشن کے خلاف مہم چلا رہے ہیں لہٰذا اگر ”مالک“ فلم ہمارے پاس آئی تو اس کی ضرور نمائش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :