دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے و الے اورکزئی ایجنسی کے بے گھر افراد (آئی ڈی پیز)کی واپسی کے تیسرے مرحلہ کے موقع پر اب تک ایک ہزار 625 خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہچ گئے

جمعرات 28 اپریل 2016 12:07

اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 اپریل۔2016ء) دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونیو الے اورکزئی ایجنسی کے بے گھر افراد (آئی ڈی پیز)کی واپسی کے تیسرے مرحلہ کے موقع پر اب تک ایک ہزار 625 خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہچ گئے واپس جانے والے خاندانوں کو 35 ہزار روپے اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے دیئے جارہے ہیں۔

جمعرات کو متاثرین کی واپسی کے متعلق ایجنیس کواڈنیٹر شاہ دراز نے ”اے پی پی“سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گھر افراد کی واپسی کے تیسرے مرحلہ کے آغاز کے بعد اب تک اورکزئی ایجنسی کے ایک ہزار 6 سو 25 خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں جن میں گاؤں چپری فیروز،آخیل اور دیگر گاؤں کے لوگ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ واپس جانے والے خاندانوں میں دس ہزار روپے ٹرانسپورٹ کی مد میں جبکہ 25 ہزار روپے ٹوٹل 35 ہزار روپے بذریعہ اے ٹی ایم کارڈ ادا کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بے گھر افراد کی واپسی اپنے علاقوں میں تصدیق کیلئے اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر کی ٹیم موقع پر جاکر واپس آنیو الے خاندانوں کی تصدیق کرکے عارضی رہائش کیلئے خیمے اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کرتی ہے۔انہوں نے کہ اکہ واپس جانے والے خاندانوں کیلئے چھ ماہ کا مفت راشن بھی فراہم کیا جارہا ہے۔بے گھر افراد کی واپسی تیسرے مرحلہ میں 15 ہزار553 خاندانوں کی واپسی کا ٹارگٹ صرف اورکزئی ایجنسی کیلئے مقرر کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :