قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 267 جھل مگسی اورکچھی میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 28 اپریل 2016 12:03

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 267 جھل مگسی اورکچھی میں ضمنی انتخاب کے لیے ..

مگسی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28اپریل۔2016ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 267 جھل مگسی اور کچھی میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ پولنگ کے دوران سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں جس کے لیے 35 ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں۔ این اے 267 کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کے 16 امیدوار حصہ لے رہے ہیں تاہم سابق وفاقی وزیراور پی ٹی آئی کے امیدوار سردار یار محمد رند اور اس نشست پر پہلے بھی کامیابی حاصل کرنے والے مسلم لیگ(ن) کے خالد مگسی کے مابین سخت مقابلے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے 165 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں اور تمام سٹیشن سیکورٹی کے حوالے سے حساس قرار دئیے گئے ہیں۔ 35 ہزار سے زائد پولیس ، بی سی اور لیویز اہلکار سیکورٹی کی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ یہاں ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 64 ہزار49 ہے جن میں87 ہزار چار سو 73 مرد جبکہ 58 ہزار 5 سو 76 خواتین آج اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گی۔ ضمنی انتخابات کے باعث کچھی اور جھل مگسی میں عام تعطیل ہے۔یادرہے کہ سپریم کورٹ نے این اے 267 سے منتخب ایم این اے خالد مگسی کی رکنیت منسوخ کر کے دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا -

متعلقہ عنوان :