مریدکے ، نامعلوم افراد نے بیوہ خاتون کو قتل کرکے نعش جلا دی

جمعرات 28 اپریل 2016 11:59

مریدکے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 اپریل۔2016ء) سوا سال قبل قتل ہونے والے تاجر کی بیوی کو بھی نامعلوم افراد نے گھر میں اکیلی پا کرقتل کرکے نعش کو آگ لگا دی۔ بچے کے سکول سے واپس آنے پر قتل کا انکشاف ہوا۔ واقعہ کیخلاف تاجر اور مذہبی تنظیمیں سراپا احتجاج بن گئیں۔ واضح رہے سوا سال قبل معروف تاجر شاہد شکیل کمبوہ کو اسکی بیوی کے سامنے نامعلوم قاتلوں نے قتل کردیا تھا جس کے 3 بچے تھے۔

(جاری ہے)

واقعہ کے وقت 35 سالہ مقتولہ نازیہ گھر میں اکیلی تھی اور بچے سکول گئے ہوئے تھے۔ سفاک قاتلوں نے قتل کے بعد نعش کوآگ لگا کر اوپر کمبل ڈال دیا اور فرار ہو گئے۔ سکول سے آنے کے بعد تینوں بچے عثمان اور اسکی دو بہنیں واپس آئیں تو گھر میں نازیہ کی جلی ہوئی نعش کے اوپر کمبل پڑا تھا۔ معصوم بچوں کی چیخ و پکار پر محلے دار جمع ہو گئے۔ دریں اثنا شہر کی تاجر اور مذہبی تنظیموں نے مقتولہ کے سفاکانہ قتل پر شدید احتجاج کرتے ہوئے قاتلوں کو فوراً گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :