لیہ،طالبعلم پراسرار بیماری کا شکار ، جسم سے سوئیاں نکلنے لگیں
جمعرات 28 اپریل 2016 11:49
لیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اپریل۔2016ء ) کوئٹہ کے سولر بچوں کے بعد لیہ میں آئرن مین سامنے آگیا ، پراسرار بیماری میں مبتلا طالب علم کے جسم سے لمبی سوئیاں نکلنے لگی ۔ اس انوکھی بیماری سے ڈاکٹر بھی پریشان ہوگئے۔ پہلے کوئٹہ کے سولر بچے سامنے آئے اور اب لیہ کا آئرن مین جو جسم سے سوئیاں نکالنے کیلئے 23 آپریشن کراچکا ہے ۔ لیہ کے انیس سالہ عرفان نے ڈاکٹروں کو چکرا کے رکھ دیا۔
اس کے جسم میں سوئیاں بنتی ہیں اور بڑھتی جاتی ہیں۔ ہاتھ ، بازو ، ٹانگوں ، پیٹ حتیٰ کہ آنکھیں تک ان سوئیوں سے محفوظ نہیں۔ سالہا سال سے اس انوکھی بیماری سے نجات کے لیے عرفان ڈاکٹروں کے پاس چکر لگاتا رہا ، آخر کار سرجری کے ذریعے جسم سے سوئیاں نکلوانے لگا۔ عرفان اب تک 23 آپریشن کرا چکا ہے لیکن ابھی بھی جسم میں سوئیاں باقی ہیں۔(جاری ہے)
فتح پور ہسپتال کے سرجن ڈاکٹر جاوید اقبال آپریشن کے ذریعے عرفان کے جسم سے سوئیاں تو نکال رہے ہیں لیکن وہ بھی حیران ہیں اور اس بیماری کو میڈیکل ہسٹری کا انوکھا واقعہ قرار دیتے ہیں۔
انیس سالہ عرفان آپریشن کرا کرا کے تنگ آچکا ہے۔ لاکھوں روپے علاج پر خرچ ہوچکے لیکن جسم میں ہوتا درد اور چبھن بتاتی ہے کہ سوئیاں بننے کا سلسلہ جاری ہے۔ عرفان نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس پراسرار بیماری کے علاج کے لیے اس کی مدد کی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.