فیصل آباد میں باپ نے گھرکے تنازعے پربیٹی، نواسی اورنواسے کوآگ لگا دی

جمعرات 28 اپریل 2016 11:48

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اپریل۔2016ء ) فیصل آباد میں چک جھمرہ میں ایک شخص نے گھر کے لیے اپنی بیٹی اور نواسے نواسی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ میں ایک شخص نے شادی شدہ خاتون اور اس کے دو بچوں کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، تینوں کو تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ زخمی خاتون کی شناخت شبانہ کے نام سے ہوئی ہے جب کہ بچوں کے نام کائنات اور غلام مصطفی ہیں، تینوں کو آگ شبانہ کے سگے باپ نے لگائی ہے، شبانہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کا اپنے والد سے گھر کے معالے پر تنازع چل رہا تھا۔ مکان خالی نہ کرنے پر ہمیں آ گ لگائی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :