ہری پور سینٹرل جیل میں 2 مجرموں کو تختہ دارپرلٹکا دیا گیا

جمعرات 28 اپریل 2016 11:48

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اپریل۔2016ء ) سینٹرل جیل میں سزائے موت کے 2 مجرمان کو علی الصبح بھانسی دے دی گئی۔ ہری پورکی سینٹرل جیل میں سزائے موت کے دو مجرموں فرہاد اورعلی رضا کو علی الصبح تختہ دارپرلٹکا دیا گیا۔ دونوں مجرموں کوسزا بھی سیشن کورٹ چارسدہ نے ہی سنا ئی تھی۔

(جاری ہے)

مجرم فرہاد نے 1997 میں2 افراد کو قتل کیا تھا جب کہ مجرم علی رضا نے 2004 میں اپنے قریبی رشتہ دار کو قتل کیا تھا۔

دونوں مجرموں کی رحم کی اپیلیں بھی سپریم کورٹ سے مستردہوچکی تھیں، تختہ دار پر لٹکائے جانے والے دونوں مجرموں کو تعلق چارسدہ سے ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں 2014 سے اے پی ایس پرحملوں کے بعد سے قتل کے مجرموں کو سزائے موت دینے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اب تک 500 سے زائد ملزمان کو تختہ دارپرلٹکا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :