غربت کے خاتمے کے لیے پاکستان اور جرمنی کے مابین معاہدے پر دستخط

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 اپریل 2016 11:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 اپریل 2016ء) : غربت کے خاتمے کے لیے پاکستان اور جرمنی کے مابین معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے پی پی اے ایف نے معاہدوں پر دستخط کیے۔ ان معاہدوں کے تحت غربت کے خاتمے کے لیے پاکستان میں مائکرو کریڈٹ فنانس کمپنی قائم کی جائے گی۔ سرمایہ کاری کمپنی کے لیے پاکستان 3 ارب روپے خرچ کرے گا۔

(جاری ہے)

جبکہ کمپنی کے قیام سے ملک بھر میں 3 لاکھ سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

سرمایہ کاری کمپنی یکم جولائی 2016ء ہی سے اپنے کام کا آغاز کرے گی۔دونوں ممالک کے مابین معاہدوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ پاکستان اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈھائی کروڑ عوام کو مائیکرو فنانس کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان معاہدوں سے پاکستان سے غربت کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :