جدہ:تارکین وطن کی کثیر تعداد ، گرین کارڈ پروگرام کے اجرء پر خوش

جمعرات 28 اپریل 2016 11:19

جدہ:تارکین وطن کی کثیر تعداد ، گرین کارڈ پروگرام کے اجرء پر خوش

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28اپریل 2016ء) : تارکین وطن کی کثیر تعداد نے سعودی حکومت کی طرف سے گذشتہ دنوں گرین کارڈ کے اجرا ء کے اعلان کو بہت سراہا ہے۔ کاروباری شخصیات نے بھی اس کے اجراء کے اعلان کو خوش آئند قرار دیاہے۔

(جاری ہے)

ایک کاروباری شخص کے مطابق گرین کارڈ کا اجراء ان لوگوں کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے، جو پچھلے 40سال سے مملکت میں رہائش پذیر ہیں، اور اب ان کے مملکت میں مختلف کاروبار بھی ہیں۔او ایف ڈبلیو کے نمائندے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کے گرین کارڈ کا اجراء اس امر کی تصدیق ہے کہ سعودی حکومت تارکین وطن کے حقوق کے لئے کوشاں ہے۔ہمیں سعودی حکومت کی طرف سے گرین کارڈ کے بارے میں پالیسی کا اعلان کرنے پر بڑی خوشی محصوص ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :