پی ٹی آئی8مئی کو فیصل آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 اپریل 2016 11:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 اپریل 2016ء) : پاکستان تحریک انصاف آئندہ ماہ8مئی کوفیصل آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے 8مئی کو فیصل آباد میں جلسے کا اعلان کیا ہے۔پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں جلسے منعقد کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان لاہور میں ہونے والے جلسے میں اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔ پارٹی چئیر مین نے تحریک میں تیزی لانے کے لیے پارٹی رہنماﺅں سے تجاویزبھی طلب کر لی ہیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے پانامہ لیکس کے بعد کرپشن مخالف تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :