" عزیزہ"امریکی مسلمان خواتین کا مقبول ترین رسالہ‘ ہم ترمیم و تحریف کے بغیر، امریکی مسلمان خواتین کو اپنی بات کہنے کا ذریعہ مہیا کرتے ہیں۔ایڈیٹرطیبہ ٹیلر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 28 اپریل 2016 10:45

" عزیزہ"امریکی مسلمان خواتین کا مقبول ترین رسالہ‘ ہم ترمیم و تحریف ..

نیویارک(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28اپریل۔2016ء) طیبہ ٹیلرامریکی مسلمان خواتین کے لئے اور امریکی مسلمان خواتین ہی کی طرف سے نکالے جانے والے رسالے " عزیزہ" کی ایڈیٹر ہیں-رسالے کاپہلا شمارہ سال 2000 میں شائع کیا گیا تھا اور آج اس کی اشاعت 40,000 ہے۔طیبہ ٹیلر کہتی ہیں کہ امریکہ میں مسلمان خواتین کے پاس ایک طرف آزادی اظہار اور چلنے پھرنے کی آزادی کا امریکی ورثہ، اور تنقیدی سوچ کا عالمانہ ورثہ ہے اور دوسری طرف ان خواتین کے پاس اسلامی پہلو سے خودمختاری اور روحانی شعبے کا ورثہ ہے۔

ٹیلر نے "عزیزہ" کی بنیاد اپنی کاروباری شراکت دار تخلیقی ڈائریکٹر مارلینا سوئیراکوسومہ کے ساتھ رکھی۔ کلی طور پر خواتین کی ادارت اور ڈیزائیننگ میں نکلنے والا "عزیزہ"، ترمیم و تحریف کے بغیر، امریکی مسلمان خواتین کو اپنی بات کہنے کا ذریعہ مہیا کرتا ہے۔

(جاری ہے)

رسالے کے مشن کی تکمیل کے لئے ٹرینیڈاڈ میں پیدا ہونے والی ٹیلر اور انڈونیشیا میں پیدا ہونے والی سوئیراکوسومہ کے نزدیک کمیونٹی کی سوچ کے تنوع کا احترام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ٹیلر اٹلانٹا اور سوئیراکوسومہ ریاست واشنگٹن کے شہر ریڈمونڈ میں رہتی ہیں۔ ٹیلر نے کہا ہم محسوس کرتی ہیں کہ اگر ہم واقعی مسلمان خواتین کی آوازوں کا ایک ذریعہ بننے جا رہے ہیں تو ہمیں تنوع کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ہم ایک ایسے مرحلے میں ہیں جب ہم معاشرتی ادارے تعمیر کر رہے ہیں اور اس کے ایک سرے پر میڈیا ہے۔"عزیزہ " نے شاندار اداریوں کی بناءپر 2010، 2012، اور 2013 کے " فولیو ایڈی ایوارڈ" جیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :