پہلے میدان ٹی20سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہو گیا، ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں یوتھ کلب جبہ گئی کی ایکسیلنٹ کرکٹ اکیڈمی کلب کیخلاف کامیابی
ٹورنامنٹ کا مقصددیرکے نوجوانوں کو صحتمندانہ ماحول فراہم کرناہے،آرگنائزنگ سیکرٹری ارشدخان کی’’ ا ے پی پی‘‘ گفتگو
بدھ 27 اپریل 2016 22:32
پشاور ۔27 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اپریل۔2016ء) 80 کلبوں کے مابین پہلے میدان ٹی20سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ بدھ کو میدان کرکٹ گرانڈ لوئر دیر میں شروع ہوگیا.’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے آرگنائزنگ سیکرٹری ارشد خان بتایاکہ ٹورنامنٹ کامقصد انتہاپسندی کے شکار علاقے کے نوجوانوں کو صحت کھیلوں کی سرگرمیوں کو فراہم کرناہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں کے نوجوان علاقے میں شدت پسندی کی وجہ سے اپنے گھروں تک محدود تھے تاہم سکیورٹی فورسزکی بیش بہاقربانیاں کی بدولت اﷲ تعالیٰ کے فضل وکرم سے دیرمیں امن بحال کردیاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ دو مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور 80 سے زائد کلبزاس ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پہلے میچ میں یوتھ کلب جبہ گئی نے ایکسیلنٹ کرکٹ اکیڈمی کلب کو 80 رنز سے شکست دی، یوتھ کلب نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورمیں175رنز بنائے یوتھ کلب کی جانب سے کاشف خان نے نو چوکوں کی مدد سے 28 گیندوں پر 55 رنز بنائے جبکہ بلال نے چارشاندار چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 34 گیندوں پر 65 رنز بنائے مخالف ٹیم کی جانب سے بابر خان اور کلیم اﷲ نے دو وکٹیں حاصل کی.جواب میں یکسیلنٹ اکیڈمی کلب کی پوری ٹیم 95 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی سلمان اور زوہیب بالترتیب 30 اور 20 رنز بنائے یوتھ کلب کے ناصر نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان کاشف نے تین وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.