جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ،حکومت کے مسل دکھانا اپوزیشن کو سُوٹ کرتا ہے‘ قمر زمان کائرہ

کہا جارہا ہے ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں جبکہ جلسے وزیر اعظم کر رہے ہیں ، مرکزی رہنما پی پی

بدھ 27 اپریل 2016 22:05

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ،کہا جارہا ہے کہ ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں جبکہ جلسے وزیر اعظم کر رہے ہیں ، اگر حکومت مسل دکھانا چاہتی ہے تو یہ اپوزیشن کو سُوٹ کرتا ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کیا کسی نے حکومت کی اکثریت کو چیلنج کیا ہے کہ حکومت کو وزن دکھانے کی ضرورت پیش آ گئی ہے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن نے تو صرف پانامہ لیکس کے معاملے پر سپریم کورٹ کے جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنانے کی بات کی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت کہہ رہی ہے کہ ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں حالانکہ جلسے تو وزیر اعظم نے شروع کر دئیے ہیں۔ وزیر اعظم آج گیس منصوبے کا افتتاح کرنے جارہے ہیں بتایا گیا ہے کہ اس کا تو پہلے بھی تین مرتبہ افتتاح ہو چکا ہے ۔ اگر حکومت مسل دکھانا چاہتی ہے تو یہ اپوزیشن کو سُوٹ کرتا ہے آئیں باہر نکلیں پھر حالات کا مقابلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں اور جب خطرہ ہوا ہے تو آپ نے نہیں ہم نے اسے سنبھالا ہے او راب بھی اسے سنبھال رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :