برقی لائنوں کی مرمت کے باعث بجلی بندرہے گی ، کیسکو اعلامیہ

بدھ 27 اپریل 2016 22:04

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء ) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں 28اپریل کوسریاب گرڈکے جان محمد فیڈر صبح 10 بجے سے دن1بجے تک، شیخ ماندہ گرڈ کے چشمہ فیڈر اور سی ٹی ایس فیڈر دن 12 بجے سے 3بجے تک بجلی بندہوگی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں 28 اپریل سے 5 مئی تک روزانہ صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک 33کے وی تنگ چین ،ناری ڈاگ اور جیل فیڈروں کو بجلی کی مرمتی کام کے باعث بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :