Live Updates

تحریک انصاف کا پاناما لیکس پر حکومت کی جانب سے کئے جانے والے مبینہ پراپیگنڈے کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ

مقدمے میں اسٹیٹ بینک کو بھی فریق بنایا جائے گا ٗ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

بدھ 27 اپریل 2016 21:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے پاناما لیکس پر حکومت کی جانب سے کئے جانے والے مبینہ پراپیگنڈے کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت بنی گالا میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں پاناما لیکس کی تحقیقات اور حکومتی پراپیگنڈے سمیت دیگرامور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران شرکا نے فیصلہ کیا کہ حکومت کی جانب سے پاناما لیکس پرکئے جانے والے پراپیگنڈے کے خلاف عدالت جایا جائے گا اور مقدمے میں اسٹیٹ بینک کو بھی فریق بنایا جائے گا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہاکہ شہباز شریف کو غلط بیانی پر جہانگیر ترین لیگل نوٹس بھجوائیں گے۔ نعیم الحق نے کہا کہ پاناما لیکس پر تحریک انصاف کی مرضی کا کمیشن بنا تو احتجاجی مہم روک دیں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اسٹیٹ بینک کا جھوٹا ڈاکومنٹس وزیراعظم ہاؤس سے جاری کیا گیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات