چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئرجاوید سلیم قریشی اور ایم پی اے زمرک خان اچکزئی نے پاکستان ٹیلی وژن کوئٹہ سنٹر کا دورہ

ایگزیکٹو انجینئرنگ منیجر جعفر رئیسانی سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال

بدھ 27 اپریل 2016 21:00

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء ) چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئرجاوید سلیم قریشی اور ایم پی اے زمرک خان اچکزئی نے پاکستان ٹیلی وژن کوئٹہ سنٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئر جاوید سلیم قریشی نے جنرل منیجر پی ٹی وی کوئٹہ سنٹر عطاء اﷲ بلوچ اور ایگزیکٹو انجینئرنگ منیجر جعفر رئیسانی سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلی وژن ملک کا اہم اور نظریاتی سرحدوں کی محافظ ادارہ ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی بولان کی نشریات کو نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی پذیرائی حاصل ہورہی ہے جس میں پی ٹی وی کوئٹہ سنٹر کے ہنر مندوں کی انتھک محنت شامل ہے۔

(جاری ہے)

جی ایم پی ٹی وی کوئٹہ سنٹر عطاء اﷲ بلوچ نے بتایا کہ پی ٹی وی بولان صوبے کی مادری زبانوں میں تعلیمی تفریحی اور معلومات پروگرام پیش کررہا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں ان زبانوں کے سمجھنے والوں تک رسائی کے ساتھ ساتھ ان کی ترویج و اشاعت شامل ہے انہوں نے کہا کہ مادری زبانوں کے ذریعے قومی تشخص کو اجاگر کرنے کے لئے پی ٹی وی بولان کی خدمات ناقابل ستائش ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئر جاوید سلیم قریشی کو ایگزیکٹو انجینئرنگ منیجر جعفر رئیسانی نے پی ٹی وی کوئٹہ کے ٹیکنیکل ایریا کا تفصیلی دورہ کرایا اور بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :