فرنٹیئرکوربلوچستان پنجگور رائفل کے زیراہتمام پنجگور کے علاقے تسپ میں فری میڈیکل کیمپ

کیمپ میں 1659مریضو ں کا معا ئنہ، ادویات مفت تقسیم کی گئیں

بدھ 27 اپریل 2016 20:47

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء ) فرنٹیئر کو ر بلو چستان پنجگور رائفل کے زیراہتمام پنجگور کے علاقے تسپ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں 1659مریضوں کا مفت معائنہ اور ادویات تقسیم کی گئیں ۔میڈیکل کیمپ میں ایف سی کے ڈاکٹروں،لیڈی ڈاکٹراورپیرامیڈیکل اسٹاف نے 1659مریضو ں کا مفت معائنہ کیا جن میں مرد،عورتیں اوربچے شامل تھے ۔

(جاری ہے)

انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کو ر بلو چستان میجر جنرل شیرافگن کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقو ں میں ایف سی کی جانب سے مفت طبی کیمپ ایک تسلسل سے منعقد کیئے جا رہے ہیں تاکہ سہو لتو ں سے محروم علاقو ں کی آبادی صحت کی مفت اوربروقت سہو لیات حاصل کر سکیں۔کیمپ میں مو جو د لو گو ں نے فرنٹیئر کو ر بلو چستان کی جانب سے انسا نیت کی خدمت کے جذبے کو سراہا اورطبی کیمپ میں فراہم کی جانیوالی سہو لیا ت کی تعریف کی ۔فرنٹیئر کو ر بلو چستان صو بے کے عوام کیلئے خیر سگالی کے جذبے کے تحت دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولتوں کی فراہمی کی غرض سے آئندہ بھی مفت طبی کیمپ منعقد کرے گی تاکہ پسماندہ علاقے کے لوگ زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :