وفاق نے سی پیک کے معاملہ میں صوبائی حکومت کو مسلسل دھوکہ دیا ہے،پرویزخٹک
سی پیک کے تحت مرکزی روٹ میں موجود تمام سہولیات کی فراہمی کی صورت میں ہی خیبرپختونخوا میں مغربی روٹ کی تعمیر کی اجازت دیں گے،وزیراعلی خیبرپختونخوا
بدھ 27 اپریل 2016 20:40
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وہ سی پیک کے تحت مرکزی روٹ میں موجود تمام سہولیات کی فراہمی کی صورت میں ہی خیبرپختونخوا میں مغربی روٹ کی تعمیر کی اجازت دیں گے کیونکہ صوبے کے عوام محض ایک سڑک نہیں چاہتے اور نہ ہی سڑک کی تعمیر صوبے کے لئے کوئی مسئلہ ہے بلکہ صوبائی حکومت صوبہ بھر کے لئے سڑکیں اپنے ہی وسائل سے تعمیر کر سکتی ہے اور کرے گی ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے بدھ کے روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ہزارہ کے منتخب عوامی نمائندوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
وفد میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات مشتاق احمد غنی، وزیر خوراک قلندرلو دھی ، ایم این اے ڈاکٹر اظہر جدون، ایم پی اے وجہیہ الزمان، مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ حاجی عبد الحق، یوسف ایوب خان، ایم پی اے حاجی ابرار، اور زرگل خان شامل تھے ۔(جاری ہے)
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہزارہ اور صوبہ بھر کے عوام سی پیک کے تحت ایک سڑک نہیں بلکہ مکمل روٹ چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ جہاں تک صرف سڑک کی تعمیر کا مسئلہ ہے تو وہ ہمیں وفاقی حکومت سے نہیں چاہیئے کیونکہ صوبائی حکومت سڑکیں خود بھی تعمیر کر سکتی ہے اور کررہی ہے انہوں نے کہاکہ وہ صوبے کے عوام کے حقوق اور انکے مستقبل کی بات کر رہے ہیں جس پر وہ کسی صورت بھی سمجھوتہ نہیں کر یں گے ۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے وفاق نے سی پیک کے معاملہ میں صوبائی حکومت کو مسلسل دھوکہ دیا ہے حتیٰ کہ صوبے کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرانے کے باوجود اپنے وعدے سے مکر گئی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.