پاکستانی ٹیم آئندہ ماہ چائنیزتائپے میں شیڈول 18 ویں ایشین سکوائش ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

ایونٹ 11 سے 16 مئی تک کھیلا جائے گا اور گرین شرٹس تیسری بار اعزاز کے دفاع کیلئے قسمت آزمائی کریگا

بدھ 27 اپریل 2016 20:40

پاکستانی ٹیم آئندہ ماہ چائنیزتائپے میں شیڈول 18 ویں ایشین سکوائش ٹیم ..

تائپے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء) پاکستان کی قومی ٹیم آئندہ ماہ چائنیزتائپے میں شیڈول 18 ویں ایشین سکوائش ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی ٗایونٹ 11 سے 16 مئی تک کھیلا جائے گا اور گرین شرٹس تیسری بار اعزاز کے دفاع کیلئے قسمت آزمائی کرے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان سکوائش فیڈریشن (پی ایس ایف) کے حکام کے مطابق چیمپئن شپ میں فرحان زمان، طیب اسلم، فرحان محبوب اور اسرار گل ملک کی نمائندگی کریں گے ٗ فہیم گل ٹیم کوچ اور عامرنواز مینجر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ شیڈول کے مطابق قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے 9 مئی کو چائنیزتائپے روانہ ہو گی۔

متعلقہ عنوان :