آئی سی سی پر بگ تھری کی اجارہ داری ختم کرنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

آزادانہ حیثیت میں کام کرنے والے جمہوری چیئرمین کا انتخاب مئی میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا

بدھ 27 اپریل 2016 20:37

آئی سی سی پر بگ تھری کی اجارہ داری ختم کرنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر بگ تھری کی اجارہ داری ختم کرنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں، آزادانہ حیثیت میں کام کرنے والے جمہوری چیئرمین کا انتخاب مئی میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی فل کونسل آئندہ چند ہفتوں کے دوران آئین میں ترامیم کی منظوری دے گی۔ عہدے کیلئے نامزدگی کا حق آئی سی سی ڈائریکٹرز کو ہوگا ٗبگ تھری نظام کی سربراہی بھارت کے پاس تھی اور نئے نظام کا چیئرمین بھی بھارت سے ہی بننے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :