کھیلوں کی فیڈریشنز ٗ کھلاڑیو ں اور شائقین کا پہلی قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کے شاندار انعقاد پر حکومت کو مبارکباد

امید ہے ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھی جائیں گی ٗ گفتگو

بدھ 27 اپریل 2016 20:34

کھیلوں کی فیڈریشنز ٗ کھلاڑیو ں اور شائقین کا پہلی قائد اعظم بین الصوبائی ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء ) کھیلوں کی فیڈریشنوں ٗکھلاڑیوں اور شائقین نے پہلی قائداعظم بین الصوبائی ہوتھ گیمز کے شاندار انعقاد پر وفاقی حکومت ٗ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔

بدھ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں سندھ ٗبلوچستان ٗ خیبرخوا ٗپنجاب ٗ گلگت بلتستان ٗ فاٹا ٗآزادکشمیر اور اسلام آباد کے کھلاڑیوں عبدالمید بلوچٗ ثناخان ٗمحمد عمر ٗندیم ٗ احمد ٗ نادیہ اقبال ٗ یاسر ٗ آمنہ ٗ نیلم ٗسدرہ ٗشبانہ ٗ ناہید اور سعدیہ نے کہا کہ انہیں پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں منعقد ہونے والی کھیلوں میں شرکت کر کے بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور بہت سے بہت سے قومی ہیروز سے ملنے کا موقع ملا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کی بڑی تعداد نے وینوز پر آکر مقابلوں کو دیکھا اور جس طرح ہماری حوصلہ افزائی کی وہ اسے کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے کھلاڑیوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے ان کھیلوں کے انتہائی عمدہ انتظامات کئے جس پر ہم ڈی جی ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا.اور ان کی ٹیم کے شکرگزار ہیں مختلف فیڈریشنوں کے عہدیداروں ندیم, سعید, ملک اور فاروق نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار رہا ہے اور لوگ اپنے بچوں کو گھر سے باہر بھیجنے پر تیار نہیں تھے لیکن ان کھیلوں میں سیکورٹی سمیت تمام انتظامات جس احسن انداز میں کئے گئے تھے وہ قابل ستائش ہیں ان کھیلوں سے دنیا کو پیغام ملا ہے کہ پاکستان کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں کے لیے محفوظ ملک ہے کھیلوں کے شائقین وقار ٗعدیل ٗ معراج ٗعلی ٗعائشہ ٗسویرا ٗثمینہ اور نبلی نے کہا کہ ہم نے ان کھیلوں کو بھر پور انجوائے کیا ان کھیلوں کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات انتہائی شاندار تھیں اس پر ہم وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے حکام کے شکرگزار ہیں شائقین نے تجویز پیش کی کہ آئندہ ان کھیلوں کے ساتھ سپورٹس کمپلیکس میں کھانے پینے کے اسٹال بھی لگائے جائیں جہاں پر علاقائی روائتی کھانے دستیاب ہوں تاکہ کھلاڑیوں اور آفیشلز سمیت شائقین بھی ان کھانوں سے لطف اندوز ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :