امتحانات سے ایک روز قبل تک طلبا کو ایڈمٹ کارڈ نہ دیا جانا زیادتی ہے، آئی ایس او کراچی

بدھ 27 اپریل 2016 20:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء) اعلیٰ ثانوی بورڈ کی جانب سے امتحانات سے قبل طلبا کو ایڈمٹ کارڈ نہ دیا جانا بورڈ کی سستی اور غیر سنجیدہ رویہ کا منہ بولتا ثبوت ہے جس سے طلبہ اور ان کے والدین سخت ذہنی اذیت سے دوچار ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر یاور عباس نے طلبا سے اپنے خطاب میں کیا۔ یاور عباس کا کہنا تھا کہ بورڈ کی سست روی اور غفلت کے باعث ہزاروں طلبا کا مستقبل داؤ پر لگ سکتا ہے، جس کی ساری ذمہ داری بورڈ پر عائد ہوگی۔ انہوں نے بورڈ انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ طلبا کو جلد از جلد ایدمٹ کارڈ کا اجراء یقینی بنایا جائے تاکہ وہ بروقت امتحانات میں بیٹھ سکیں۔

متعلقہ عنوان :