تھرکمیشن کی رپورٹ سندھ حکومت کی بیڈ گورننس اوربے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ڈاکٹر معراج الہدیٰ
بدھ 27 اپریل 2016 20:31
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہاہے کہ تھرکمیشن کی رپورٹ سندھ حکومت کی کرپشن،بیڈ گورننس اوربے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے،ثابت ہوگیا کہ حکومت اگرلاپرواہی کا مظاہرہ اورتھرکے باسیوں کے بے رحم موسمی حالتوں کے رحم وکرم پرچھوڑنے کی بجائے ٹھوس،سنجیدہ اورکرپشن سے پاک سنجیدہ اقدامات کرتی توتھرپارکر میں مال مویشی اور معصوم بچوں سمیت ا تنی بڑی تعداد میں انسانی ہلاکتیں نہ ہوتیں۔
انہوں آج ایک بیان میں کہا کہ تھرمیں مسلسل معصوم بچوں کی اموات اورغذائی خوراک کی قلت پرمیڈیاکے شور اورعوامی احتجاج کے باوجودحکومت عملی طور بے حسی کی تصویر بنی رہی۔محض نمائشی دورے اورفوٹوسیشن کیلئے آروپلانٹ تھرمیں معصوم بچوں کی اموات میں کمی اورمسائل میں تو کمی نہ لاسکے مگراقرباپروری اورکرپشن میں اضافہ کا سبب ضرور بنے۔(جاری ہے)
پاکستان کے دیگر حصوں کی طرح تھر کو بھی اﷲ تعالیٰ نے سونے جیسے کوئلہ کی دولت سمیت بے شمارقدرتی نظاروں سے نوازا ہے مگرحکومتی نااہلی کی وجہ آج تھرکے عوام غربت،محرومی اوربے بسی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔
آج کے دور جدید میں بھی تھر کے مظلوم عوام صاف پانی اورتعلیم سمیت صحت کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ویسے تو سندھ پر گذشتہ سات سالوں سے برسراقتدار پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں پورا سندھ تھر بنا ہوا ہے۔کسی ادارے کی کارکردگی تسلی بخش اورکوئی ادارہ کرپشن کی لعنت سے خالی نہیں ہے۔جماعت اسلامی کی کرپشن فری پاکستان مہم اب ملک کے ہرفرد کے دل کی بات بن گئی ہے۔کرپشن کے خاتمے اورکرپٹ قیادت سے نجات کے بغیر تھرپارکرسمیت سندھ اورسندھ کے عوام کی قسمت نہیں بدل سکتی۔انہوں نے زوردیا کہ تھرپارکرکے عوام کوصاف پانی اورتعلیم وصحت سمیت بنیادی سہولیات ہنگامی بنیادوں پر فراہم کی جائیں،خصوصی طورڈاکٹرزسمیت دیگرعملہ میرٹ پرتعینات اورہیڈکوارٹر کے علاوہ دوردرازعلاقوں میں بھی بنیادی صحت کے مراکزقائم کئے جائیں،نیزمال مویشی کی دیکھ بھال اوران کے چارے کا بھی بندوبست کیا جائے کیوں تھری عوام کی اکثریت کا گذرسفر مال مویشی کی پالنا پر ہوتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.