وزیراعظم نے بجٹ میں کسان پیکیج کے اعلان کی یقین دہانی کرادی: ندیم ربیرہ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 27 اپریل 2016 20:10

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 27 اپریل۔2016ء) قومی اسمبلی کے رکن ندیم عباس ربیرہ نے بتایا ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں کسانوں کیلئے شاندار پیکیج کا اعلان کریگی ۔ یہ بات انہوں نے وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کے بعد بتائی ہے۔ چودھری ندیم عباس ربیرہ نے میاں محمد نواز شریف سے اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم سے علاقہ کے مسائل اور تعمیرو ترقی کے حوالہ سے تفصیلی تبا دلہ خیال کیا گیا ۔

اس دوران وزیر اعظم نے وعدہ کیا ہے کہ وہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وزیر خزانہ سے کسانوں کیلئے شاندار پیکیج کا اعلان کر ائینگے۔ وزیر اعظم نے حلقہ این اے 143 اوکاڑہ کی ڈویلپمنٹ کیلئے منصوبوں کی منظوری دی۔ واضح رہے کہ میاں محمد نواز شریف 29اپریل کو گندم کٹائی کا افتتاح اور عوامی اجتماع سے خطاب کیلئے ایم این اے سید عاشق حسین کرمانی کی دعوت پر شیرگڑھ پہنچ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ضمنی الیکشن جیت کر ن لیگ میں شامل ہونیوالے ایم این اے ریاض الحق جج کی دعوت پر اوکاڑہ میں بھی جلسہ عام سے خطاب کی تیاریاں مکمل ہیں منتخب سیاسی نمائندے دورہ وزیر اعظم کا فائدہ اٹھا کر حلقہ کی عوام کیلئے زیادہ سے زیادہ ترقیاتی منصو بوں کی منظوری چاہتے ہیں تاکہ الیکشن 2018 میں انکی کامیابی یقینی ہوجائے ۔

متعلقہ عنوان :